Sunday, January 31, 2021

بختاور بھٹو کی مہندی، مہمانوں کو کتنے قسم کے کھانے پیش کیے گئے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

 


 

گزشتہ روز پاکستان کی سابق وزیرِاعظم محترمہ بے نظیر اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی رسمِ حنا کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں مہمانوں کی تعداد کافی محدود رکھی گئی البتہ زرداری اور بھٹو خاندان کے قریبی افراد اور دلہا کے رشتے داروں نے شرکت کی۔

شاندار تقریب میں خصوصی مہمانوں کی تواضع بھی محدود کھانوں سے کی گئی ذرائع کے مطابق مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوے سے کی گئی تھی۔

اس موقع پر بلاول ہاؤس کے لان کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا، مہندی پر مختلف دُھنیں بھی بجائی جاتی رہیں جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے تمام وقت مہمانوں کے ساتھ گزارا۔

یاد رہے کہ خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کی تقریب 29 جنوری اور بارات 30 جنوری کو ہو گی جبکہ شادی میں سیاستدانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

اب کسی کو شناختی کارڈ کی کاپی دینی ہوتو کیسے دیں بڑا اعلان کردیا گیا

   شناختی کارڈ کسی بھی شخص کی شناخت کا بہت بڑا ذریعہ ہوتا ہے جبکہ اکثر اوقات ہمیں ثبوت کے طور پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دینا پڑتی ہے جبکہ ...