گزشتہ روز پاکستان کی سابق وزیرِاعظم محترمہ بے نظیر اور آصف زرداری کی
بیٹی بختاور بھٹو کی رسمِ حنا کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں مہمانوں کی تعداد کافی محدود رکھی گئی البتہ زرداری اور
بھٹو خاندان کے قریبی افراد اور دلہا کے رشتے داروں نے شرکت کی۔
شاندار تقریب میں خصوصی مہمانوں کی تواضع بھی محدود کھانوں سے کی گئی
ذرائع کے مطابق مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوے سے کی گئی
تھی۔
اس موقع پر بلاول ہاؤس کے لان کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا
گیا، مہندی پر مختلف دُھنیں بھی بجائی جاتی رہیں جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے
تمام وقت مہمانوں کے ساتھ گزارا۔
یاد رہے کہ خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کی تقریب 29 جنوری اور بارات 30 جنوری کو ہو گی جبکہ شادی میں سیاستدانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔